اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ نے یمن کے شہر تعز کے نہایت نامناسب حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی ٹیموں کو عوام تک رسائی حاصل نہیں ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد کو غذائی اشیاء سے محرومی اور بھوک مری کا خطرہ لاحق ہے۔
عالمی تنظیم خوراک نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ امدادی ٹیمیں ایک ماہ سے لوگوں کو امداد پہنچانے کی منتظر ہیں۔ شہر تعز کے جنوبی علاقے میں جو ہرلحاط سے محرومیت کا شکار ہے دولاکھ چالیس ہزار افراد آل سعود کی جارحیت کے نتیجے میں شدید مسائل میں مبتلا ہیں۔
ادھر عالمی تنطیم خوراک کے عھدیدار مہند ھادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام کو امداد نہ پہنچائی گئی تو تعز کے عوام المیے سے دوچار ہوجائیں گے۔ مہند ھادی نے کہا کہ تعز کے عوام غذاکی قلت اور بھوک مری کا شکار ہیں اور اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔
عالمی تنظیم خوراک نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن کے بائیس صوبوں میں سے دس صوبوں کو مکمل قحط سالی کی صورتحال سے ایک قدم پیچھے قرار دیا تھا۔ اس رپورٹ میں آیا ہے کہ آل سعود کی حکومت کے سمندری اور فضائی محاصرے کی وجہ سے یمن میں ضروری اشیاء کی شدید قلت ہوچکی ہے۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ سے آل سعود اور اسکے اتحادیوں کے حملوں کے شروع ہونے کےبعد سے یمن میں بھوکوں کی تعداد میں مزید تیس لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے۔
.......
/169